بھارتی وزیرخارجہ کی کرتارپوربارڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت سے معذرت

بھارتی وزیرخارجہ کی کرتارپوربارڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت سے معذرت

اسلام آباد :بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کی کرتارپوربارڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، پنجاب کے وزیر اعلیٰ ارمیندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

سشما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا دعوت دینے پرشکریہ ادا کرتی ہوں تاہم الیکشن مہم ودیگرمصروفیات کےباعث تقریب میں شرکت نہیں کرسکتی

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے مزید لکھا کہ بھارت کا2رکنی وفدکرتارپوربارڈرکی تقریب میں شرکت کرے گا، بھارت کی نمائندگی 2 وزراہرسمرت کوربادل اورایچ ایس پوری کریں گے۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے لکھا کہ امیدہےپاکستان کرتارپورراہداری کی تعمیرتیزی سےکرےگا۔

 

یہ بھی پڑھیں

سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا

سائنس نے ایک بار پھر انسانیت کے لیے کام کر دکھایا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے