اسرائیل ایک جعلی حکومت ہے جسے مغربی ممالک نے بنایا ہے، حسن روحانی

اسرائیل ایک جعلی حکومت ہے جسے مغربی ممالک نے بنایا ہے، حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران دہشت گردوں اور عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کا دفاع کرنے کو تیار ہے

حسن روحانی نے کہا ہم سعودی شہریوں کو بھائیوں کی طرح مانتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں کہ مکہ و مدینہ میں رہنے والے ہمارے بھائیوں جیسے ہیں۔

امریکا مشرق وسطیٰ کے اسلامی ممالک سے دوستانہ تعلقات مستحکم کرکے اسرائیل کو محفوظ بنا رہا ہے جب کہ خطے میں ایران کے حریف سعودی عرب کے ساتھ امریکا خوشامد کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

تہران میں منعقدہ سالانہ اسلامی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل ایک جعلی حکومت ہے جسے مغربی ممالک نے بنایا ہے۔

مغربی ممالک نے مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات کو حاصل کرنے کے لیے اسرائیل جیسا  کینسر کا پھوڑا  قائم کیا، دہشت گردوں اور عالمی طاقتوں کے مدمقابل سعودی عرب کے دفاع کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی وزیر اعظم کے بھائی نے بھی وزارت چھوڑ دی

برطانوی وزیر اعظم کے بھائی نے بھی وزارت چھوڑ دی

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے بھائی جو جانس نے بریگزٹ کے تنازع میں خاندانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے