مومنہ مستحسن کو سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

مومنہ مستحسن کو سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی: سوشل میڈیا صارفین کو مومنہ کا گایا ہوا گانا پسند نہیں آیا۔

صارفین نے گلوکارہ کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ’مزید بیکار ہے‘، ایک اور صارف نے کہا مومنہ کو بتاؤ یہ 7 جنم بھی لے تب بھی اچھا نہیں گا سکتی‘ جب کہ کچھ صارفین نے کہا اتنی بے عزتی کروانے کے بعد بھی سکون نہیں ملا۔‘

لیجنڈ اداکار وحید مراد پر فلمائے گئے گانے ’کوکوکورینا‘ کو نہایت خراب انداز میں پیش کرنے اور گانا برباد کرنے پر گلوکارہ مومنہ مستحسن اوراداکار احد رضامیر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم ایسا لگتا ہے اس تنقید سے مومنہ کا دل نہیں بھرا جب ہی تو ایک بار پھر انہوں نے’کوکوکورینا‘ کو دوبارہ گا کر اپنی غلطی کا ازالہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس بار بھی وہ اپنی کوشش میں ناکام ہوتی نظر آرہی ہیں۔

مومنہ مستحسن نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کلاسیکل گانے’کوکوکورینا‘ کو ایک بار پھر گاتی ہوئی نظر آرہی ہیں ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا ’ایک مہینے تک مذاق کا نشانہ بننے کی خوشی میں ایک اور تحفہ‘۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو مومنہ کا گایا ہوا گانا پسند نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں

ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کےخلاف عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور: ایان علی کی طرف سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے