امریکی ایوان نمائندگان، ٹرمپ سعودی عرب مالیاتی تعلقات کا جائزہ لے گا

امریکی ایوان نمائندگان، ٹرمپ سعودی عرب مالیاتی تعلقات کا جائزہ لے گا

امریکی ایوان نمائندگان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب کے ساتھ مالیاتی روابط اور مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے ان کے موقف کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایوان نمائندگان کی انٹیلی جینس کمیٹی کے رکن ایڈم شف نے کہا ہے کہ ایوان نمائندگان کے ارکان، سی آئی اے کی رپورٹ کے حقائق بھی جاننے کی کوشش کریں گے جس میں کہا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کا حکم سعودی ولی عہد بن سلمان نے دیا تھا۔
ایڈم شف نے کہا کہ ٹرمپ کو اس بات کا جواب دینا ہو گا کہ انہوں نے خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سی آئی اے کی رپورٹ کو کیوں نظر انداز کیا ہے اور مسلسل بن سلمان کی حمایت کر رہے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی مذکورہ کمیٹی اس بات کا بھی جائزہ لے گی کہ سعودی عرب اور ٹرمپ کے درمیان کس قسم کے مالی تعلقات ہیں اور ان تعلقات کا ٹرمپ موقف پر کیا اثر مرتب ہو رہا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان کا نیا سیشن جنوری دو ہزار انیس سے شروع ہو گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ نئے دور میں ایڈم شف ایوان کی انٹیلی جینس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹ سینیٹر جیک ریڈ نے جمال خاشقجی قتل کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو کذب محض قرار دیا ہے۔
جیک ریڈ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیانات کے برخلاف سی آئی اے کی رپورٹوں میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں سعودی ولیعہد بن سلمان بھی ملوث ہیں۔
سینیٹر جیک ریڈ کے مطابق سی آئی اے نے اپنی رپورٹ میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل میں بن سلمان کا براہ راست ہاتھ ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کی رپورٹ کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کی شام ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ہمارے ایک شریک کے طور پر باقی رہے گا چاہے یہ کیوں نہ ثابت ہو جائے کہ جمال خاشقجی کے قتل کے منصوبے کا بن سلمان کو علم تھا۔
امریکی صدر کے اس بیان پر دونوں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمینٹ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

افغانستان: سربراہ علماء کونسل سمیت ایک امریکی فوجی ہلاک

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے