,گورنر کے پی کے، کور کمانڈر پشاور, کا, اورکزئی, دھماکے, کی, جگہ ,کا ,دورہ

گورنر کے پی کے، کور کمانڈر پشاور کا اورکزئی دھماکے کی جگہ کا دورہ

پشاور:گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان کہتے ہیں کراچی اور اورکزئی دونوں سانحات کی کڑی ایک ہے۔ دھماکے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔ گورنر کے پی کے ، کور کمانڈر پشاور اور آئی جی ایف سی نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت بھی کی۔

گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، کور کمانڈر پشاور مظہر شاہین، آئی جی ایف سی راحت نے اورکزئی کلایہ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر ، گورنر اور ائی جی ایف سی کو بریفنگ بھی دی گئی۔ گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ کراچی اور اورکزئی کے واقعات سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان واقعات میں بیرون ہاتھ ملوث ہے۔ ہمارے دشمن پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے ۔ کور کمانڈر پشاور مظہر شاہین نے کہا کہ دھماکہ خود کش تھا ، دھماکے میں دس سے بارہ کلو باردی مواد استعمال ہوئے ہیں ۔ تینوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہیدوں اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔

افغانستان: سربراہ علماء کونسل سمیت ایک امریکی فوجی ہلاک

گذشتہ روز اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ہے،اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ تفصیلات کے مطابق سانحے میں جاں بحق افراد میں سے پچیس افراد کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی،جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، لوگ اپنے پیاروں کے غم میں نڈھال نظر آئے۔

گذشتہ روز کلایہ بازار میں ہونے والے دھماکے کے باعث قریبی مدرسے سمیت کئی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا، جبکہ حملے میں شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد پشاور اور کوہاٹ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما سرتاج خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما سرتاج خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پشاور: اس حوالے سے بتایا گیا کہ سرتاج خان کو انتہائی زخمی حالات میں ہسپتال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے