,افغانستان,: سربراہ علماء کونسل, سمیت, ایک, امریکی فوجی ,ہلاک

افغانستان: سربراہ علماء کونسل سمیت ایک امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں تین مختلف واقعات میں کابل علماء کونسل کے سربراہ سمیت ایک امریکی اور 2 افغان فوجی ہلاک ہو گئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’اندورنی حملے‘ میں ایک امریکی فوجی اورصوبہ قندھار میں ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث 2 افغان فوجی ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد رواں برس ہلاک ہونے فوجیوں کی تعداد مجموعی طورپر 9 ہو گئی۔

امریکی محکمہ دفاع نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’رواں ماہ 2 امریکی فوجیوں کی ہلاکت ہو چکی ہے‘۔

دوسری جانب پینٹاگون نے اعلامیہ جاری کیا کہ ’ہلاک ہونے والے فوجی کی تفصیلات لواحقین کی اجازت سے مشروط ہے‘۔

کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

افغانستان میں امریکی فوجی کی ہلاکت سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔

کابل علماء کونسل کے سربراہ کا قتل

کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے کابل علماء کونسل کے سربراہ عبدالبشیر حقانی کو قتل کردیا۔

طلوع میڈیا سروس میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ چھل ستون کے مقام پرمولانا عبدالبشیر حقانی کی لاش سڑک پر پائی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے عبدالبشیر حقانی کے سر پر گالی ماری تھی۔

کابل پولیس میڈیا کے افسر بشیر مجاہد نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتےہوئے کہا کہ واقعہ کے فوراً بعد ہی قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے