,کراچی,: سپریم کورٹ, رجسٹری، سرکلر ریلوے, کے ,راستوں, سے, تجاوزات, ہٹانے, کا ,حکم

کراچی: سپریم کورٹ رجسٹری، سرکلر ریلوے کے راستوں سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن بلاتعطل جاری رکھنے، پرانی جھلیں اور پارک بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے کراچی سرکلر ریلوے کی زمین سے بھی فوری تجاوزات ہٹانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ شہر کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے جو 30 سال پہلے تھا ۔

قائم قام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کراچی رجسٹری میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کے ایم ایم سی، کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے جھیلوں اور پارکس پر تجاوزات کی نام لے کے نشاندہی بھی کی گئی۔ قائم مقام چیف جسٹس کا انکروچمنٹ کیخلاف بلا تعطل جاری رکھنے، پرانی جھلیں اور پارک بحال کرنے کا حکم دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی شہر کو اس اصل حالت میں بحال کیا جائے جو 30 سال پہلے تھی۔ تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

پاک چین تعلقات پر بھارتی تعاون سے بی ایل اے نے حملہ کیا، ایف آئی آر

اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس نے ریلوے حکام کو کراچی سرکلر ریلوے کی زمین سے فوری تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا اور کہا کہ کے سی آر کی بحالی میں مزید وقت ضائع نہ کیا جائے۔

عدالتی حکم کے بعد ریلوے انتظامیہ کا پیر سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تمام تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔  قائم مقام چیف جسٹس نے پی سی ایچ ایس میں جھیل کوٹھی پر قبضے کی نشاندہی کی اور قبضہ ختم کرانے کا حکم بھی دیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے