,پاک چین, تعلقات, پر ,بھارتی ,تعاون, سے, بی ایل اے, نے, حملہ ,کیا، ایف آئی آر

پاک چین تعلقات پر بھارتی تعاون سے بی ایل اے نے حملہ کیا، ایف آئی آر

سندھ پولیس کے محکمہ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں قائم چینی قونصل خانے پر ہونے حملے کی ایف آئی آر درج کرادی جس میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے سربراہ حیربیار مری کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک چین سے بڑھتے ہوئے سفارتی اور معاشی تعلقات کو خراب کرنے کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی را نے اس حملے کے لیے حیربیار مری سے تعاون کیا۔

سی ٹی ڈی نے ایف آئی آر میں حیربیار مری اور بی ایل اے کے کمانڈر اسلم اچھو عرف میراق بلوچ سمیت دیگر 12 معاونین کو نامزد کیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہ تھا۔

سی ٹی ڈی نے ریاست کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے کے ایس ایچ او کے ذریعے ایف آئی آر درج کی ہے جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ‘بی ایل اے نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اورہلاک ہونے والے تینوں حملہ آوروں کی شناخت بمعہ تصاویر ازل خان، رازق اور رئیس کے نام سے ہوگئی ہے’۔

داعش سے تعلق کے جرم میں برطانوی جوڑے کو قید کی سزا

ایف آئی آر کے مطابق ‘بی ایل اے کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کا تعاون حاصل تھا اور دہشت گردوں کا چینی قونصل خانے پر حملے کے پیچھے مقصد پاک-چین تعلقات کو نقصان پہنچانا تھا’۔

حملے کے ذمہ داروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے کے مرکزی کردار اور معاونت میں 13 افراد شامل تھے جن میں حیربیار مری، اسلم عرف اچھو، بشیر زیب، نور بخش، کریم مری، رحیم گل، نثار، گیندی، شیخو، شریف، ہمل، منشی اور آغا شیردل شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی نے مقدمے میں کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مذکورہ افراد سے مستقل رابطے میں تھے جبکہ دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور بارود کے علاوہ بی ایل اے کے پرچم بھی تینوں ملزمان سے برآمد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں قائم چینی قونصل خانے میں گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے اس حملے کو ناکام بنادیا گیا تھا تاہم حملے میں 2 پولیس اہلکار اور 2 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ تینوں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے