دفعہ 144 کی, خلاف ورزی, پر, سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

لاہور:دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے

پنجاب کے مختلف شہروں سے 1 ہزار کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو نقص امن کے باعث گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔
گزشتہ روز تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو حفاطتی تحویل میں لیا گیا تھا، جس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اپنے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ حسین رضوی کو حفاظتی تحویل میں لے کر مہمان خانے منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ کارروائی 25 نومبر کی احتجاجی کال واپس نہ لینے پر کی گئی ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال اور املاک کی حفاظت حکومت کا اولین فرض ہے، تحریک لبیک عوام کے جان و مال کے لیے خطرہ بن گئی ہے اور مذہب کی آڑ لے کر سیاست کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے، عوام پر امن رہیں اور حکام سے مکمل تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

لاہور: نیب پراسیکیوٹر کے مطابق 1992 میں چوہدری شوگر مل قائم کی گئی، 2008-10 میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے