بھارتی وزیر ٹیکسٹائل سمرتی ایرانی نے حیران کن انکشافات

بھارت کی وزیر ٹیکسٹائل کا کہنا ہے کہ ماضی میں انہیں جیٹ ایئر ویز میں ایئر ہوسٹس کی ملازمت سے یہ کہہ کر انکار کردیا گیا تھا کہ’ آپ کی شخصیت متاثر کن نہیں ہے۔‘

 ایک رپورٹ کے مطابق دہلی میں ایئر پیسنجرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہونے والی ایک تقریب میں بھارتی وزیر ٹیکسٹائل سمرتی ایرانی نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک بار انہوں نے جہاز کے کیبن کریو کی ملازمت کیلئے درخواست دی تھی لیکن جیٹ ایئر ویز کمپنی کی جانب سے یہ کہہ کر مسترد کردیا گیا تھا کہ آپ کی شخصیت متاثر کن نہیں ہے۔جس کے بعد انہوں نے فاسٹ فوڈ سنٹر میکڈونلڈ میں ملازمت کی اور بعد ازاں اداکاری کے شعبہ میں صلاحیتوں کے جوہر منوانے کیلئے ٹی وی کیریئر کیلئے کوشش شروع کردی۔انہوں نے کہا شکر ہے مجھے ریجیکٹ کردیا گیا۔
فضائی کمپنی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کو ایوارڈ دینے کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے کہا شکر ہے میں اس ملازمت سے مسترد کردی گئی جس کیلئے میں لائن میں لگی تھی۔ریجیکٹ کیئے جانے کے بعد میں نے میکڈونلڈ میں کام کیا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ تاریخ بدلی۔

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل بائیکاٹ تحریک بالخصوص, بی ڈی ایس, کی, سرگرمیوں کی, روک, تھام

اسرائیل بائیکاٹ تحریک بالخصوص بی ڈی ایس کی سرگرمیوں کی روک تھام

تل ابیب اسرائیل: بائیکاٹ تحریک بالخصوص بی ڈی ایس کی سرگرمیوں کی روک تھام کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے