چینی ہمارے بھائی ہیں ان کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے

چینی ہمارے بھائی ہیں ان کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کہنا ہے کہ چینی ہمارے دوست اورترقی میں شامل ہیں، دشمنوں کونہیں بھاتے، ہم شہرکومحفوظ بنانےکے منصوبے پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی سفیر یاؤجنگ اور قونصلرجنرل نے ملاقات کی جس میں چینی قونصل خانے پرحملے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا ۔

چینی سفیریاؤجنگ نے کہا کہ میں آپ سے خود ملنے آیا ہوں، آپ کا شکریہ کہ حملے کے بعد آپ نے ہم سے رابطہ کیا اوراسے ناکام بنایا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چینی ہمارے بھائی ہیں اورآپ کی سیکیورٹی ہماری ذمے داری ہے، حملے کے بعد فوری قونصل خانے پہنچا اورامن وامان پراجلاس کیا۔

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام قونصل جنرل کی مزید سیکیورٹی کی ہدایات جاری کی، قونصل خانوں کے سیکیورٹی اہلکاروں کوبلٹ پروف جیکٹ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں ہونے, والی تمام, تقریبات میں, شادی ہال 11 بجے, بند کر دیے, جائیں, گے

کراچی میں ہونے والی تمام تقریبات میں شادی ہال 11 بجے بند کر دیے جائیں گے

کراچی: اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے