جھانوی کپور نے اس سال کو اچھا اور برا دونوں قرار دے دیا

جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ یہ سال جہاں ان کے لئے ان کی ماں اداکارہ سری دیوی کو کھودینے کے باعث غمگین رہا وہیں بہت سی خوشیوں کی وجہ بھی بنا ہے

فلم ‘دھڑک’ میں ایشان کھتر کے مخالف اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی جھانوی کپور نے کہا کہ اس سال ان کے فلمی سفر کا آغاز بھی ہوا ہے اور اس کی کامیابی ان کے لئے کسی خوشی سے کم نہیں ہے۔
انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ مداحوں سے ملنے والے پیار نے انہیں مزید مضبوط بنادیا ہے۔
بولی وڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور فلم ‘تخت’ میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہونگی، اس فلم میں انیل کپور، کرینہ کپور، اور عالیہ بھٹ جیسے اداکار بھی نظر آئیں گے، یہ فلم 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

معروف آسٹریلوی نژاد امریکی گلوکارہ ہیلن ریڈی 70 سال کی عمر میں چل بسیں

معروف آسٹریلوی نژاد امریکی گلوکارہ ہیلن ریڈی 70 سال کی عمر میں چل بسیں

امریکا: ہیلن ریڈی نے اگرچہ ڈیڑھ درجن کے قریب میوزک ایلبم ریلیز کیے، تاہم ان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے