چینی, قونصلیٹ پر حملہ, دہشت گردوں کا, بزدلانہ, عمل تھا

چینی قونصلیٹ پر حملہ دہشت گردوں کا بزدلانہ عمل تھا

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی کوشش کرنے والے تینوں حملہ آور مارے گئے اور چینی عملہ محفوظ ہے

انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ قوتیں ملک میں امن نہیں چاہتیں۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حملے کے وقت 21 چینی قونصلیٹ میں موجود تھے جو تمام محفوظ ہیں اور حملے کے بعد چینی قونصل جنرل سے بات ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چینی وزیر خارجہ سے رابطہ کریں گے جبکہ چینی سفیر سے رابطہ ہوچکا ہے جو پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے، ملک دشمن قوتیں ترقی کا عمل روکنا چاہتی ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کو حملے سے متعلق اطلاعات دے دی گئی ہیں تاکہ چینی وزارت خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے انہیں اعتماد میں لیا جائے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح قیمتی جانوں کا تحفظ تھا، حملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے