خیبرپختونخوا, کے ضلع, اورکزئی میں, دھماکے, میں 25 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں دھماکے میں 25 افراد جاں بحق

ہنگو: ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا لوئر اورکزئی ایجنسی کے کلایا بازار میں امام بارگاہ کے قریب ہوا، جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے

وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے مطابق دھماکے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مقامی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہوسکا، تاہم دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں صوبے میں پرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کا حکم دیتے ہوئے زخمیوں کو بہتری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ’بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا غیر انسانی عمل ہے‘۔
ضلع اورکزئی میں ہونے والا دھماکا ایک روز کے دوران ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی دوسری بڑی کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت نے ہمیں 29 اگست کو پولیو کے حوالے سے جائزاتی اجلاس میں مدعو نہیں کیا

حکومت نے ہمیں 29 اگست کو پولیو کے حوالے سے جائزاتی اجلاس میں مدعو نہیں کیا

پشاور: پورے صوبے میں ویکسین مہم کا آغاز کرنے کی کوئی تُک نہیں بلکہ ضرورت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے