چینی قونصل, پر حملے, میں 2 پولیس اہلکار شہید, اور ایک, زخمی

چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی

کراچی : صبح سوا نو بجے کے قریب 3 حملہ آوروں نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گارڈز کے روکنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی

فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا جبکہ 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
فائرنگ کی اطلاعات ملنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قونصل خانے کے ساتھ اطراف کے علاقے کا محاصرہ کیا اور ٹریفک کی آمدورفت بھی روک دی گئی۔
جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹرسیمی جمالی نے واقعے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قونصل خانے کو کلیئر قرار دینے کے بعد چینی قونصلیٹ پہنچے جہاں انہوں نے چینی قونصلر جنرل سے ملاقات کی۔
چینی قونصلر جنرل نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کیا۔
ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصلیٹ پرحملے میں 2 پولیس اہلکارشہید ہوئے، 3 دہشت گرد مارے گئے، ایک کے پاس خودکش جیکٹ اوردیگرسامان تھا۔
اے آئی جی نے بتایا کہ چینی قونصلیٹ پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 3 تھی اطلاع ہے، علاقے میں سرچنگ مکمل کرلی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی کے مطابق دہشت گرد قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے تک پہنچے تھے۔
پولیس چیف نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

سکھر: سماعت شروع ہوئی نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے