,وزیراعظم ,عمران, خان, آج چار, نئی ٹرینوں, کا, افتتاح, کریں ,گے

وزیراعظم عمران خان آج چار نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان آج چار نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے۔ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 100 دن کے ٹارگٹ میں 10 ٹرینیں چلانے کا ہدف پورا کرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج چار نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے جن میں سندھ ایکسپریس، شاہ عبداللطیف بھٹائی ایکسپریس، فیصل آباد ایکسپریس کی ملتان تک توسیع اور رحمان بابا ایکسپریس شامل ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق سو دن کے ٹارگٹ میں دس ٹرینیں چلانے کا ہدف پورا کرلیں گے۔ سندھ ایکسپریس کراچی سے سکھر چلائی جائے گی،۔شاہ عبداللطیف بھٹائی ایکسپریس کراچی سے میرپور خاص چلے گی، جبکہ رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی چلائی جائے گی۔

‘کرتارپور سرحد کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا تو ایک ٹانگ پر چل کر بھی آؤں گا’

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے 24 نومبر سے تین نئی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا اور نئی ٹرینیں چلانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق سندھ ایکسپریس کراچی سے صبح ساڑھے ساڑھے آٹھ بجے سکھر کیلئے روانہ ہوگی اور سکھر سے صبح گیارہ بجے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

کراچی سے چلنے والی دھابیجی شٹل کا روٹ میرپورخاص تک بڑھا دیا گیا ہے۔ 24 نومبر سے دھابیجی شٹل کو دھابیجی سے میرپورخاص کے درمیان چلایا جائے گا۔ دھابیجی ایکسپریس کو شاہ لطیف ایکسپریس کے نام سے چلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے