لندن میں بس اسٹاپ پر دھماکہ

لندن میں بس اسٹاپ پر دھماکہ

جنوبی لندن کے ایک بس اسٹاپ پر دھماکے ہونے اور آگ لگنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

 پولیس نے بتایا ہے کہ جنوبی لندن کے بس اسٹاپ پر جمعرات کے روز آگ لگ گئی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ علاقے  کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آگ لگنے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنیں۔
کہا جا رہا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں گیارہ بسیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ واقعے کی وجوہات کے بارے میں تاحال پولیس یا سرکاری سطح پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
اس سے پہلے بدھ کے روز پولیس نے جنوبی لندن کے ایک فلیٹ سے دو دستی بم بھی برآمد کیے تھے جنہیں فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔

ٹرمپ کے نسل پرستانہ موقف پر اوباما کی تنقید

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا گیا

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان اہم معاہدہ طے پایا گیا

اسرائیل: اسرائیلی حکام کے مطابق موساد کے نام سے مشہور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے چیف، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے