بھارتی حکومت سے درخواست کرتا ہوں سکھ یاتریوں کے لئے اقدامات کریں

بھارتی حکومت سے درخواست کرتا ہوں سکھ یاتریوں کے لئے اقدامات کریں

نئی دہلی : کرتارپور راہداری سے متعلق پاکستان کےاعلان پر نووجوت سدھو نے خوشی کا اظہار کیا 

اس مثبت پیش رفت پر سدھو پھولے نہیں سما رہے اور ساتھ ہی  بھارتی حکومت سے بھی12کروڑسکھ یاتریوں کیلئےاقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

نووجوت سنگھ سدھو کی کوششیں رنگ لے آئیں،کرتار پور بارڈر کھولنے کی پاکستانی تجویز کا بھارت نے خیر مقدم کیا ہے اور بھارتی وزرات خارجہ کی جانب سے پاکستان کو شکریے کا خط بھی بھیجا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ 12کروڑ سکھ یاتریوں کے لئے اقدامات کریں تاکہ وہ پاکستان جاکر مذہبی رسومات ادا کرسکیں۔ سدھو کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ جس طرح وزیر خارجہ سشما سوراج نے خیر سگالی خط لکھا ہے اس کا مطلب ہے کہ بھارت سرحد کھولنے کا ارادہ کرچکا ہے۔

دوسرے ٹویٹ میں نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی حکومت کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مثبت ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتارپور بارڈر کھولنے کے اقدامات کریں تاکہ بابا گرونانک کا امن اور بھائی چارے کا پیغام پوری دنیا میں پھیلایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کے ابتدائی ارکان کا اعلان کر دیا

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کے ابتدائی ارکان کا اعلان کر دیا

واشنگٹن: ایلی یاندرو کو سیکریٹری ہوم لینڈ نامزد کیا گیا ہے جو ہوم لینڈ سیکورٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے