مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہئے: دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ افغانستان امن سے متعلق چار ملکی مذاکرات مقررہ وقت پر 6 فروری کو اسلام آباد میں ہونگے۔ پاکستان مسلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتاہے۔ داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود نہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پانچ فروری کا دن کشمیریوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ انوپم کھیر سے پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے۔ انوپم کھیر نے کہا ہے کہ ان کے لیے پاکستان آنا ممکن نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں

صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

صدر آزاد کشمیر کا بھارت کے خلاف سلامتی کونسل میں جانے کا اعلان

مظفرآباد: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے