دنیا, بھر میں, عید میلاد النبی, کیسے, منائی جاتی ہے

دنیا بھر میں عید میلاد النبی کیسے منائی جاتی ہے

فلسطین کے مارچنگ بینڈ سے لے کر ترکی کے صوفی رقص تک، دنیا بھر سے عید میلاد النبی کی انوکھی اور دلچسپ روایات

فلسطین میں یہ مارچنگ بینڈ صبح سے ہی مسجدِ اقصیٰ کی طرف مارچ کرتا ہے۔ یہ مارچنگ بینڈ چلتا جاتا ہے اور اس میں لوگ شریک ہوتے جاتے ہیں۔
انڈونیشیا کے گاؤں میں لوگ بڑی بڑی ٹوکریوں کو کندھوں پر اٹھا کر گاؤں گاؤں جاتے ہیں،ان ٹوکریوں کو ’ڈونگ ڈانگ‘ کہا جاتا ہے۔اس میں مٹھائی اور دیگر میٹھی اور نمکین اشیاء ہوتی ہیں جو لوگ آس پاس کے گاؤں میں جا کر دیتے ہیں۔
عید میلاد النبی کے موقع پر لبنان کے کچھ صوفی مسلمان اپنی عقیدت کا اظہار ’باڈی پئیرسنگ‘ یعنی جسم کے حصوں میں چھید کر کے کرتے ہیں۔
مصر میں عید میلاد النبی کے موقع پر ’عروسة المولد‘ نامی ایک گڑیا بچوں اور لڑکیوں کو دینے کا رواج ہے۔ یہ گڑیا ویسے تو ٹافی یا کسی میٹھی چیز کی بنی ہوتی ہیں تاہم حالیہ عرصے میں پلاسٹک کی گڑیاؤں کو بھی استعمال کیا جانے لگا ہے۔
ترک شہر برسہ میں مقامی درویشوں عید میلاد النبی کے موقع پر روایتی صوفی رقص کرتے ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے