عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر امیتابھ بچن کی مبارک باد

عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر امیتابھ بچن کی مبارک باد

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ولادتِ النبی ﷺ کے موقع پر مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں 12 ربیع الاول کا آغاز ہوگیا، دنیا بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے بابرکت موقع پر پرنور محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔

دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان 12 ربیع الاول کو نبی آخر زماں محمد رسول اللہ ﷺ کے بابرکت دن کو ولادت النبی کے طور پر مناتے ہیں، اس ضمن میں جلوس اور نعتیں محافل سمیت مختلف مذہبی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ برس کی طرح امسال بھی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ولادت النبی کی آمد پر مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے قرآنی آیت شیئر کی۔

اپنے ٹویٹ میں بگ بی کا کہنا تھا کہ ’کل میلاد النبی ہے، اس بابرکت دن کی آمد پر تمام مسلمانوں کو میری جانب سے بہت مبارک باد قبول ہو، ہمیشہ امن، خوشحالی اور خوشی رہے‘۔ اد رہے کہ گزشتہ برس لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے مسلمانوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسجد نبوی ، گنبد خضرا کے ساتھ نعتیہ اشعار کی تصاویر شیئر کیں تھیں۔

علاوہ ازیں معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مسلمانوں کو اس بابرکت دن کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

بالی ووڈ ادکار نے دہلی مسجد میں بنائی جانے والی تصویر کے ساتھ عید میلاد النبی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’جامع مسجد نئی دہلی میں جمعے کی نماز ادا کی جارہی ہے‘۔

یاد رہے کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں کراچی سمیت ملک کے طول عرض میں عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی تحلیل کردی گئی

یہ بھی پڑھیں

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر بھی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

کراچی: شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نےمقبولیت میں تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ماہرہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے