پاک افغان سرحد کے قریب مسجد میں دھماکہ

پاک افغان سرحد کے قریب مسجد میں دھماکہ

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع چمن میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھماکہ پاک افغان سرحد کے قریب تاج روڈ پر واقع ایک قدیم مسجد میں ہوا جس میں پیش امام سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔ بعض خبروں میں زخمیوں کی تعداد دس بھی بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر الماری میں چھپایا گیا تھا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
پاکستان کے علاقے چمن کی سرحدیں، افغانستان کے سب سے زیادہ بدامنی والے صوبے قندھار سے ملتی ہیں۔

جنوبی کوریا کے کم جونگ ینگ انٹرپول کے صدر منتخب

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے