جنوبی کوریا کے کم جونگ ینگ انٹرپول کے صدر منتخب

جنوبی کوریا کے کم جونگ ینگ انٹرپول کے صدر منتخب

دبئی: جنوبی کوریا کے کم جونگ ینگ کو 2 سال کی مدت کے لیے عالمی ادارے انٹرپول کا سربراہ منتخب کرلیا گیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی حمایت یافتہ کم جونگ انٹرپول کے قائم مقام صدر کے طور پر کام کر رہے تھے۔

کم جونگ ینگ کا نام متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 194 رکن ممالک کے اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔

صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں کم جونگ ینگ نے کہا کہ ‘ہماری دنیا کو عوامی سیکیورٹی اور سیفٹی کے معاملات پر بڑے چیلنجز درپیش ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے ہمیں ایک واضح وژن کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل کی طرف ایک راستہ بنایا جاسکے’۔

کم جونگ ینگ نے 2015 میں ریٹائر ہونے سے قبل 20 برس تک جنوبی کورین پولیس میں خدمات انجام دیں۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن  نے بھی انہیں مبارکباد دی، جو عالمی ادارے کے سربراہ منتخب ہونے والے پہلے جنوبی کوریائی شہری ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرپول کے سابق صدر مینگ ہونگوائی کو چین میں کرپشن الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا، جن کے حوالے سے بعدازاں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے رشوت لینے سمیت دیگر جرائم کا اعتراف کرلیا۔

اجمل قصاب بھارتی شہری نکلا، ڈومیسائل سامنے آنے پر انتظامیہ پریشان

یہ بھی پڑھیں

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

فرانس کے مشرقی علاقے کی ایک مسجد پر گاڑی سے حملہ کیا گیا ہے رشاٹوڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے