اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی

اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے قریبی دوست سے منگنی کرلی

پاکستانی ٹی وی اداکارہ اور فلم ’سات دن محبت ان‘ میں معاون کردار ادا کرنے والی میرا سیٹھی نے منگنی کرلی۔

میرا سیٹھی نے انسٹاگرام پر اپنے منگیتر بلال کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے تمام مداحوں کو منگنی کی خوشخبری سنائی۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے جہاں اداکارہ نے خوشی کا اظہار کیا وہیں انہوں نے اپنے منگیتر بلال کے ساتھ زندگی کے سفر کے آغاز کی اہم یادیں بھی شیئر کیں۔

اداکارہ کے منگیتر بلال ان کے قریبی دوست ہیں اور دونوں منگنی سے پہلے ساتھ میں  اسلام آباد، برسلز، لسبن، آمسٹرڈم، نیویارک، رینو اور سان فرانسسکو کا دورہ کرچکے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دونوں کی منگنی سے پہلے دوستی قائم ہوگئی تھی۔

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جہاں پہلی ملاقات کے حوالے سے سب کو آگاہ کیا وہیں یہ بھی بتایا کہ ان کے منگیتر بلال کی والدہ کی وفات کے بعد وہ ان کے دکھ درد کی ساتھی بن گئی ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ کا ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری ای میلز بھیجنے کا انکشاف

یہ بھی پڑھیں

سری دیوی کے قتل کی خبروں پربونی کپوربھی بول پڑے

سری دیوی کے قتل کی خبروں پربونی کپوربھی بول پڑے

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے قتل کی خبروں پران کے شوہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے