وائٹ ہاؤس نے سی این این کے صحافی کا پاس بحال کردیا

وائٹ ہاؤس نے سی این این کے صحافی کا پاس بحال کردیا

واشگنٹن: وائٹ ہاؤس نے امریکی نیوز چینل سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کا پاس بحال کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کا پاس بحال کردیا ہے، صحافیوں کو وائٹ ہاؤس پریس کانفرنس کے نئے قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔

سارہ سینڈرز کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران صحافی صرف ایک سوال پوچھ سکیں گے جبکہ فالو اپ سوالات کے لیے صدر ٹرمپ کی اجازت درکار ہوگی۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران سوال کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ چینل کے لیے شرمناک ہے کہ تم جیسے رپورٹرز بھرتی کیے ہوئے ہیں، تم غلط خبریں دیتے ہو چینل چلاتا ہے، تم لوگوں کے دشمن ہو۔

جس کے بعد اگلے ہی روز وائٹ ہاؤس نے عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا کا پریس کارڈ منسوخ کردیا تھا اور کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں صحافی کا داخلہ تاحکم ثانی بند رہے گا۔

یاد رہے کہ سی این این نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ ٹرمپ نے جم اکوسٹا کا پریس پاس معطل کرکے امریکی آئین کے تحت سی این این اور جم اکوسٹا کو حاصل حقوق پامال کیے ہیں۔

امریکی عدالت نے ٹرمپ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے سی این این رپورٹر جم اکوسٹا کو وائٹ ہاؤس کا پاس دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا تھا

پاکستانی پرچم لہرانے پرانتہا پسندوں نے سلمان خان کیلئے مشکلات کھڑی کردیں

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے