جلد پاکستان سے نمبر 1پوزیشن چھین لیں گے

 بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ رینکنگ کیلئے نہیں کھیلتے۔ یہ مختصر مدتی فائدہ ہے۔جلد پاکستان سے نمبر 1پوزیشن واپس چھین لیں گے ۔میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آخری میچ جیتا اور ہم نے ڈرا کیا لہذا رینکنگ آئندہ پھر تبدیل ہوتی نظر آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کو جانتا ہوں جو کافی قریب ہے۔ ہم ہر میچ جیتنے کے لیے کھیلتے ہیں ۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹیسٹ ڈرا ہونے کے باعث بھارت ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا تھا جو اب پاکستان کے پاس ہے

یہ بھی پڑھیں

اولمپیئن خواجہ محمد اسلم خالق حقیقی سے جاملے

اولمپیئن خواجہ محمد اسلم خالق حقیقی سے جاملے

لاہور: خواجہ محمد اسلم کے لواحقین میں 3 بیٹے اور 3 بیٹیاں شامل ہیں لازوال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے