ایئر بی این بی, نے, اسرائیلی بستیوں کو, اپنی فہرست, سے نکال, دیا

ایئر بی این بی نے اسرائیلی بستیوں کو اپنی فہرست سے نکال دیا

 اردن : عارضی رہائش حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرنے والی امریکی کمپنی ایئر بی این بی کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ اردن میں اسرائیلی بستیوں کے تمام گھروں کو اپنی ویب سائٹ سے خارج کر دے گی

ایئر بی این بی کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ یہ بستیاں ’اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کی جڑ‘ ہیں۔
فلسطینیوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ اسرائیل نے اسے ’شرم ناک‘ قرار دیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی ہے۔
غربِ اردن میں قائم یہ اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیرقانونی ہیں تاہم اسرائیل اس سے اختلاف کرتا ہے۔
اس سے قبل فلسطینی حکام اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایئر بی این بی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب انھوں نے مقبوضہ غرب اردن میں اسرائیلیوں بستیوں میں گھروں کو کرائے پر دینے کے لیے اپنی فہرستوں میں شامل کیا تھا۔
ایئر بی این بی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’امریکی قانون ایئر بی این بی جیسی کمپنیوں کو ان علاقوں میں کاروبار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔‘
اسی دوران عالمی برادری میں یہ آواز اٹھائی جانے لگی کہ ’کمپنیوں کو یہاں کاروبار نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ان کے خیال میں کمپنیوں کو ان زمینوں سے فائدہ نہیں حاصل کرنا چاہیے جہاں سے لوگوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔
اس کے بعد بی این بی کا کہنا تھا کہ ’ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہم مقبوضہ غرب اردن میں اسرائیلی آبادیوں کو اپنی فہرست سے نکال دیں جو کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تنازع کی جڑ ہیں۔‘
فلسطین لبریشن آگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل صائب اریقات نے کہا ہے کہ یہ ’ایئر بی این بی کے لیے اہم تھا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرتے کہ اسرائیل ایک مقبوضہ طاقت ہے اور غرب اردن میں اسرائیلی آبادکاری، بشمول مشرقی یروشلم، تمام غیر قانونی ہیں اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔‘
تاہم اسرائیلی وزیرسیاحت یاریف لیفین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس کے جواب میں امریکی عدالتوں میں ایئر بی این بی کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں ان بستیوں میں کرائے کے لیے جگہ فراہم کرنے والوں کی مدد کر سکتا ہے۔
اسرائیلی آبادکاروں کی نمائندگی کرنے والی یشا کونسل نے ایئربی این بی پر ’ایک سیاسی سائٹ‘ کا الزام عائد کہا ہے کہ اور ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ’یا تو یہودی مخالفت یا دہشت گردی کے آگے ہتھیار ڈالنے یا ان دونوں کا نتیجہ ہے۔‘
یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائیٹس واچ ان بستیوں میں ایئر بی این بی کے کاروبار سے متعلق اپنی ایک رپورٹ جاری کرنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے