برطانوی, وزیر خارجہ, جیریمی ہنٹ سرکاری, دورے پر, ایران پہنچ گئے

برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

تہران: دورہ ایران کے موقع پر برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کریں گے اور امریکی پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

برطانوی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران جیریمی ہنٹ ایرانی حکومت پر واضح کریں گے کہ برطانیہ جوہری ڈیل کے ساتھ اپنی کمٹ منٹ کو پورا کرنے کا عزم رکھتا ہے۔
گذشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں چاہوں تو ایرانی تیل کی فروخت صفر کردوں لیکن ایسا کرنے سے عالمی منڈی پربرے اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایرانی تیل کی فروخت پرپابندیاں آہستہ آہستہ لگائیں گے تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک دم بہت ذیادہ اضافہ نہ ہوجائے، باوجود اس کہ ایران کی تیل کی فروخت آدھی ہوگئی ہے تیل کی قیمتوں میں آہستہ آہستہ کمی واقع ہورہی ہے۔
بعد ازاں ترک وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا تھا کہ امریکا کی پابندیاں غیر دانشمندانہ ہیں جو خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

انڈیا سے سعودی عرب کے لیے پروازیں کب شروع ہوں گی

انڈیا سے سعودی عرب کے لیے پروازیں کب شروع ہوں گی

ریاض: سعودی عربین ائیر لائن السعودیہ نے مؤثر خروج عودہ ( ایگزٹ ری انٹری) رکھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے