افغان جنگ ,کے خاتمے, کی ڈیڈلائن پر, امریکا سے, کوئی معاہدہ, نہیں ہوا

افغان جنگ کے خاتمے کی ڈیڈلائن پر امریکا سے کوئی معاہدہ نہیں ہوا

کابل: افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی سفیر کی جانب سے افغان جنگ کے خاتمے کی تاریخ کے اعلان پر طالبان نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے 3 روز تک جاری رہنے والی ملاقات بغیر کسی معاہدے کے اختتام پذیر ہوئی

نیٹو کی جانب سے کامبیٹ آپریشنز کے اختتام کے بعد سے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال ابتر ہے، جیسا کے 2001 میں طالبان کی جانب سے اقتدار کھونے کے بعد تھی۔
افغان طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کے رہنماؤں اور امریکا کے خصوصی سفیر زلمے خلیل زاد کے درمیان قطر میں سیاسی ہیڈکوارٹرز میں گزشتہ ہفتے دوسری مرتبہ ملاقات ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ ابتدائی مذاکرات تھے اور کسی معاملے کا اختتام کوئی معاہدے پر نہیں ہوا‘۔
علاوہ ازیں 3 طالبان عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ’طالبان رہنماؤں نے امریکا کی جانب سے مذاکرات مکمل کرنے کی کسی ڈیڈ لائن کو منظور نہیں کیا‘۔
دوسری جانب کابل میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گزیر کیا گیا۔
خلیل زاد ایک افغان نژاد امریکی سفارتکار ہیں، جنہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے