امریکی صدر کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوقربانی کا بکرا بنانے کے بجائے امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں پرغورکرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کوقربانی کا بکرا بنانے کے بجائے افغانستان میں اپنی ناکامیوں پرغورکرے کہ کیوں ایک لاکھ 40 ہزار، نیٹو، ڈھائی لاکھ افغان فوج کے باوجود امریکا جنگ نہ جیتا، ایک ٹریلین ڈالرزخرچ کرنے کے باوجود طالبان آج پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔ کیا مسٹرٹرمپ کوئی ایسےاتحادی کا نام بتاسکتے ہیں جس نے یہ قربانیاں دی ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر تاریخ درست کرنے کی ضرورت ہے، نائن الیون میں کسی پاکستانی کے شامل نہ ہونے کے باوجود پاکستان نے امریکا کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے