پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا

اسلام آباد : وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے کہا کہ دشمنان پاکستان کو پیغام ہے پاکستان قیامت تک قائم رہے گا

پاکستان دنیاکی سب سے بڑی جنگ اپنی سرزمین پرلڑرہاہے،نئے پاکستان  نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ اب برابری کی سطح پربات ہوگی۔

شہریارآفریدی نے چیمبرآف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا کے ممالک تجارتی تعلقات کو بڑھا رہے ہیں، پاکستان نے بہت قربانیاں دی ہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ہمارےملک میں چیلنجز کے انبار لگے ہوئے ہیں، ذاتی مفادات کو ترجیح دینے سے عوام متاثر ہوتے ہیں، یورپی یونین کی مثال ہمارے سامنے ہے، قومیں تجارت کررہی ہیں۔

ہم 71سال سےدہشت گردی جیسے مسائل میں الجھے ہوئے ہیں، ہم نے اپنے لوگوں کے مسائل کو سمجھا ہی نہیں ، نیا پاکستان اپنی جنگ تن تنہا لڑ رہا ہے۔

کسی کوریاست کے اندرریاست بنانے کی سوچ بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے، کسی کو مذہب اورمسلک کے نام پر یا تجارت کے نام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، لوگوں کو بتا دیا ہے کوئی قانون سے بالا نہیں، قانون سب کے لیے ایک ہے۔

دشمنان پاکستان کو پیغام ہے پاکستان قیامت تک قائم رہےگا، پاکستان عظیم قوم بنے گا ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلیں گے، نئے پاکستان میں پرانی سوچ کے لیے جگہ نہیں۔

وزیرمملکت داخلہ کا کہنا تھا کہ کہ 100دن کے اندر 6نکاتی ایجنڈے کے 35نکات پر کام ہورہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ایک دن بھی چھٹی نہیں کی

پاکستان دنیا کی سب سےبڑی جنگ اپنی سرزمین پرلڑرہاہے نئے پاکستان میں دنیا کو بتادیا ہے کہ اب برابری کی سطح پر بات ہوگی

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے