رنز کا آسان ہدف پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے پہاڑ ثابت ہوا جس کو وہ عبور نہ کر سکے176

176رنز کا آسان ہدف پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے پہاڑ ثابت ہوا جس کو وہ عبور نہ کر سکے

نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دےدی۔ 176رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 171رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سینئر بیٹسمین اظہر علی بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔

ٹی ٹوئنٹی کے راجا، ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ کرنا بھول گئے۔ یکطرفہ مقابلہ سنسنی خیز اس وقت بنا جب قومی ٹیم کے بلے باز ایک ایک کر کے وکٹیں گنوانے لگے۔ گرین شرٹس کےچار بیٹسمین کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی جانب سے اسد شفیق پینتالیس اور اظہر علی پیسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کیویز کی جانب سے اپنے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اعجاز پٹیل نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ایش سودھی اور نیل واگنر نے 2،2 شکار کیے۔
ابوظہبی ٹیسٹ کی پہپلی اننگز میں کیویز نے 153 رنز بنائے، پاکستان نے 227 زنز بنا کر برتری حاصل کی۔ کیویز نے اپنی دوسری انگزز 249 رنز اسکور کیئے اس طرح پاکستان کو 176 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ جو پاکستانی بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کی بدولت ایک پہاڑ ثابت ہوا جس کو وہ عبور نہ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا، اوئن مورگن

فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا، اوئن مورگن

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ورلڈکپ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے