ایک ڈاکٹر ایسے بھی, ہیں, جو رقص کے ذریعے, بچوں کا, علاج, کرتے ہیں

ایک ڈاکٹر ایسے بھی ہیں جو رقص کے ذریعے بچوں کا علاج کرتے ہیں

امریکا: ایک ڈاکٹر کو مسیحا کا درجہ دیا جاتا ہے، جو بیمار مریضوں کو صحت یابی کی جانب گامزن کرکے ان میں زندگی کو بیدار کردیتا ہے، مختلف ڈاکٹرز مختلف طریقوں سے مریضوں کا علاج کرتے ہیں، لیکن امریکا میں ایک ڈاکٹر ایسے بھی ہیں جو رقص کے ذریعے بچوں کا علاج کرتے ہیں

ٹونی ایڈکنز نامی اس ڈاکٹر کو اب ‘ڈانسنگ ڈاکٹر’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں مقیم ٹونی ایڈکنز بچوں کے نیورو سرجن ہیں، جن کا ماننا ہے کہ ہنسی سے بہتر کوئی دوا نہیں۔
یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے پاس آنے والے مریض بچوں کو ڈانس کرکے خوش کرتے
42 سالہ ٹونی ایڈکنز نے ایک مرتبہ اپنے زیرعلاج ایک بچے کے آپریشن کے بعد فرط مسرت سے ڈانس کرنا شروع کر دیا اور یوں بچے کو خوش کیا، جس کے بعد انہوں نے تواتر سے یہ عمل دہرانا شروع کیا۔
ٹونی کا کہنا ہے کہ مریضوں کے ساتھ گھل مل جانا کسی دوا سے زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔
اورنج کاؤنٹی کے چلڈرن اسپتال میں ٹونی اکثر اپنے زیر علاج بچوں کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈانس کرنے سے اسپتال کے ماحول میں بھی مثبت تبدیلی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

فرانس کے مشرقی علاقے کی ایک مسجد پر گاڑی سے حملہ کیا گیا ہے رشاٹوڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے