حکومت امریکہ کے شٹ ڈاؤن کی دھمکی

حکومت امریکہ کے شٹ ڈاؤن کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سرحدوں پر بدامنی حکومتی شٹ ڈاؤن کا باعث بن سکتی ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس نے اگر میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لئے ضروری بجٹ فراہم نہیں کیا تو اس سے حکومتی شٹ ڈاؤن کے لئے مناسب موقع فراہم ہو گا۔
ٹرمپ نے پناہ گزینوں کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں کا ہجوم حکومتی شٹ ڈاؤن کا باعث بن سکتا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے دو ہزار سولہ کی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ مہاجروں کی منتقلی کا عمل روکنے کے لئے میکسیکو کی سرحد پر حائل دیوار تعمیر کریں گے۔

انھوں نے اسی طرح اگست کے مہینے میں امریکی کانگریس کو اس سلسلے میں پانچ ارب ڈالر کی منظوری کی ترغیب دلانے کی کوشش بھی کی تھی تاہم ڈیموکریٹس نے اس سلسلے میں اپنی مخالفت کا اظہار کیا تھا۔
جنوری دو ہزار اٹھارہ میں امریکی سینیٹ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کی روک تھام کے لئے ہنگامی بجٹ کی منظوری سے انکار کر دیا تھا۔

اس بجٹ کو کانگریس سے منظوری مل گئی تھی مگر سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی اکثریت نے اس بل کی مخالفت کا اعلان کیا تھا۔
اس وقت حکومتی شٹ ڈاؤن تین روز تک جاری رہا تھا مگر پھر کانگریس کے ہنگامی بل سے حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہوا تھا۔

پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا: ڈونلڈ ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں

نیویارک: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے