ہم اقتدار میں آکر گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق یقینی بنائیں گے

گلگت: چیئرمین پی پی بلاول نے کہا ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے گلگت کے عوام سے رشتہ بنائے رکھا، آصف زرداری نے بھی اس رشتے کو نبھایا، میرا وعدہ ہے اس رشتے کو آگے بڑھاؤں گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے گلگت والوں سے کیے گئے وعدے آصف زرداری نے پورے کیے، صدارتی فرمان کے ذریعے گلگت کے عوام کو ان کی پہچان ملی، پہلی بار گلگت کے عوام نے اپنا وزیرِ اعلیٰ خود منتخب کیا۔

انھوں نے کہا ’سی پیک میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا گیا، اس غلطی کا ازالہ کریں گے، وفاق سے گلگت بلتستان کے لیے رائلٹی لیں گے، ہم اقتدار میں آکر گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق یقینی بنائیں گے۔‘

ہم گلگت بلتستان کے عوام کے حقِ ملکیت کی جدوجہد کرتے رہیں گے، میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، عوام اور گلگت بلتستان والے میرا ساتھ دیں، ہم آپ کے خوابوں کی تعبیر بنیں گے۔

انھوں نے تاریخ دہراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج کے خلاف جنگ جیتی، 1972 تک یہاں کے عوام اپنے حقوق سے محروم رہے، ایف سی آر قانون کے تحت یہاں کے لوگ پستے رہے، ذوالفقار بھٹو نے عوام کے سر پر ہاتھ رکھا، قانون بدلے، مربوط سماجی نظام کی بنیاد رکھی۔

گلگت کے پولو گراؤنڈ میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے یہاں کے لوگوں نے جس طرح بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کا ساتھ دیا میرا بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

چترال ,اور گرد ونواح, میں زلزلے, کے, جھٹکے

چترال اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چترال: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال اور گرد و نواح میں پیر کی صبح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے