سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے جلد آپریشن کا آغاز کیا جائے گا کمشنر کراچی

کراچی:  سرکلر ریلوے کی بحالی کے سلسلے میں کمشنر کراچی نے ریلوے لائنوں پر قائم تجاوزات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے بھی اعلان کیا کہ سرکلر ریلوے ٹریک کے اطراف انسدادِ تجاوزات کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم پر شہرِ قائد میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے سلسلے میں انتظامیہ نے متحرک ہو کر ریلوے لائنز پر قائم تجاوزات کے خاتمے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی۔

وسیم اختر نے کہا ’ہمارا عزم ہے کہ کراچی کو اس کی اصل شکل میں واپس لائیں گے ہم مل کر تجاوزات کو ہٹائیں گے اور ریلوے ٹریک کو بحال کریں گے، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو میرا پورا تعاون، مشینری اور افرادی قوت حاضر ہیں۔

ریلوے لائنز پر قائم تجاوزات کے حوالے سے جائزہ لینے کے لیے کمشنر کراچی نے ماڑی پور روڈ، وزیر مینشن، شاہ لطیف ٹاؤن اور سائٹ ایریا کا دورہ کیا۔

کمشنر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ ان کے دورے کا مقصد سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق حکمتِ عملی بنانا ہے، سرکلر ریلوے کی بحالی کے لیے جلد آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے

کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے