چوروں اور ڈاکوؤں سے پاکستان کا پیسا واپس لیں گے

جہلم:  وزیرِ اطلاعات نے کہا وزیرِ اعظم عمران خان عام آدمی کی بات کرتے ہیں، ہمیں ایسا نظام بنانا ہے جس میں پیسا عام آدمی کے لیے لگ سکے

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب کے اضلاع پر ان سے لیے جانے والے ٹیکس کے مطابق پیسا خرچ کیا جائے۔ ڈومیلی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں دیتا ہے لیکن اس پر اس حساب سے پیسا نہیں خرچ کیا جا رہا۔

فواد چوہدری نے کہا ’میں جب کہتا ہوں کہ ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑنا تو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے، جب کرپشن کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے تو اپوزیشن واک آؤٹ کر جاتی ہے۔ جب ہم ان سے سوال کرتے ہیں تو یہ سر پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں، کہتے ہیں میں پارلیمنٹ نہیں چلنے دے رہا، اگر اس طرح پارلیمنٹ چلائی تو ملک نہیں چلے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہہمارے تعلیمی اداروں میں بچوں کو انگریزی پڑھانے والے استاد موجود نہیں، عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں اور گزشتہ حکمران میٹرو بناتے رہے۔

اربوں کھربوں کا روپیا جو دس سال میں آیا وہ کہاں گیا، ہمیں یہاں دو اہم چیزیں سوچنی ہیں، اربوں روپے کہاں گئے، اور یہ کہ سرکار کا خزانہ عام آدمی تک پہنچ جائے گا؟

وزیرِ اطلاعات نے کہا چوروں اور ڈاکوؤں سے پاکستان کا پیسا واپس لیں گے، عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

لاہور: نیب پراسیکیوٹر کے مطابق 1992 میں چوہدری شوگر مل قائم کی گئی، 2008-10 میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے