میں جتنی ڈچ ہوں اتنی ہی فلسطینی ہوں

میں جتنی ڈچ ہوں اتنی ہی فلسطینی ہوں

سڈنی:  امریکی سپر ماڈل جی جی حدید کا کہنا ہے کہ وہ جتنی ڈچ ہیں اتنی ہی فلسطینی ہیں۔

جی جی حدید نے کہا میں اتنی ہی فلسطینی ہوں جتنی کہ ڈچ ہوں، حالانکہ میرے بالوں کا رنگ سنہری ہے لیکن اس کے باوجود مجھے اپنے آباؤ اجداد کی تہذیب کا خیال ہے اور میں اس کی عزت کرتی ہوں۔

سڈنی میں ہونے والی ایک تقریب میں خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے، لوگوں نے مجھے کہا کہ میں عربی نہیں ہوں اس لیے مجھے عرب خواتین کی نمائندگی نہیں کرنی چاہئے لیکن میں آدھی فلسطینی ہوں۔

جی جی حدید نے اپنے بوائے فرینڈ زین ملک کے بارے میں کہا زین ملک آدھا پاکستانی ہے اور آدھا انگریز مجھے لگتا ہے جو لوگ دو تہذیبوں سے تعلق رکھتے ہیں دراصل وہ دو دنیاؤں کے لوگ ہوتے ہیں جو دونوں دنیاؤں کے درمیان ایک پُل کا کام کرتے ہیں۔

سپر ماڈل جی جی حدید کے والد محمد حدید مسلمان ہیں اور ان کا تعلق فلسطین سے ہے جب کہ ان کی والدہ یولانڈہ حدید ڈچ امریکن ٹی وی شخصیت اور سابق ماڈل ہیں۔ جی جی حدید آدھی فلسطینی ہونے کی وجہ سے فلسطینیوں کے ساتھ ہمدردی رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مشتاق احمد یوسفی آج بھی اپنی تحریروں کے ذریعے زندہ ہیں

مشتاق احمد یوسفی آج بھی اپنی تحریروں کے ذریعے زندہ ہیں

کراچی: مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1923ء کو جے پور راجستھان (بھارت) میں پیدا ہوئے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے