ابوظہبی ٹیسٹ،سرفراز الیون کو جیت کے لیے 176 رنزدرکار

ابوظہبی ٹیسٹ،سرفراز الیون کو جیت کے لیے 176 رنزدرکار

ابوظہبی: تیسرے روز کا کھیل ختم،نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 249 رنز پر آؤٹ ہوگئی

سرفراز الیون کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف درکار، دن کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 37 رنز بنالیے اور جیت کے لیے مزید 139 رنز درکار ہیں۔

امام الحق 25 اور محمد حفیظ 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، بی جے واٹلنگ 59 اور ہنری نکولز 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی بولرز نے شاندار بولنگ کی اور نیوزی لینڈ 6 وکٹیں حاصل کیں، گرینڈ ہوم 3 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے، سودھی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ویگنر اور ٹرینٹ بولٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا کے خلاف جنگ میں باکسرعامرخان کا پاکستان کو امداد دینے کا اعلان

لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں پاکستانی نژاد برطانوی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے