ملک بھر میں 5 برسوں کے دوران 26 صحافیوں کو, قتل کیا ,گیا

ملک بھر میں 5 برسوں کے دوران 26 صحافیوں کو قتل کیا گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں 5 برسوں کے دوران 26 صحافیوں کو قتل کیا گیا، تاہم کسی ایک قاتل کو بھی سزا نہیں دی گئیاس بات کا انکشاف ’فریڈم نیٹ‘ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا

یہ رپورٹ 2 نومبر کو صحافیوں کے خلاف جرائم ختم کرنے کے عالمی دن پر شائع کرنی تھی لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث اسے ملتوی کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2013 سے 2018 کے درمیان ملک بھر میں 26 صحافیوں کو قتل کیا گیا اور اس حوالے سے پنجاب سب سے خطرناک جگہ ثابت ہوا، جہاں فرائض منصبی نبھاتے ہوئے 8 صحافیوں کو قتل کردیا گیا۔
اسی طرح خیبرپختونخوا میں 7 جبکہ سندھ اور بلوچستان میں 5، 5 صحافی قتل ہوئے۔
عدنان رحمت اور اقبال خٹک کی جانب سے لکھی گئی رپورٹ میں قاتلوں کی طرف روشنی ڈالی گئی، جس میں پراسرار، بے نام اور نامعلوم کردار شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قاتلوں کا ایک گروپ غیر ریاستی عناصر جیسے عسکریت پسند اور کالعدم گروہوں پر مشتمل ہے جبکہ کچھ قتل کو سیاسی جماعتوں اور مذہبی گروہوں سے منسوب کیا گیا۔
ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ مقتول صحافیوں کو انصاف دلانے کی ذمہ داری پوری کرنے میں ریاست ناکام رہی۔
علاوہ ازیں رپورٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین صلاح الدین مینگل نے صحافت کے معیار کو بہتر کرنے میں متعلقہ حکومتوں اورتمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے عدم دلچسپی پر تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ’ پریس کونسل کے پاس یہ استطاعت نہیں کہ وہ ملک بھر میں 2200 اخبارات کی نگرانی کرے‘۔
صلاح الدین مینگل کا کہنا تھا کہ یہ میڈیا باڈیز اور مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ میڈیا سے متعلق قوانین کو جدید بنانے کے لیے متعلقہ حکام کی مدد کریں۔
اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کی جانب سے صحافیوں کےتحفظ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بجلی چوری, پر, قابو پانے سے, اٹھاون ارب روپے, حاصل ہوئے

بجلی چوری پر قابو پانے سے اٹھاون ارب روپے حاصل ہوئے

اسلام آباد: بجلی کے بلوں کی وصولی میں اکیاسی ارب روپے کے اضافہ پر وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے