ڈونلڈ ٹرمپ کی پسپائی سی این این کے صحافی کا پریس کارڈ بحال

ڈونلڈ ٹرمپ کی پسپائی سی این این کے صحافی کا پریس کارڈ بحال

امریکا کی وفاقی عدالت نے وائٹ ہاؤس کو سی این این کے صحافی جم اکوسٹا کا پریس کارڈ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدالت نے فیصلہ دیا کہ وائٹ ہاؤس نے صحافی کا پریس کارڈ معطل کرنے کے لیے ضروری قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔ یہ فیصلہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقرر کیے گئے جج ٹموتھے کیلی نے سنایا۔

گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران سی این این کے صحافی اور ڈونلڈ ٹرمپ میں بحث ہوئی تھی، صدر ٹرمپ نے صحافی کو ملک دشمن اور بدتمیز قرار دیتے ہوئے صحافی سے مائیک چھین لیا اوران پر وائٹ ہاؤس کے دروازے بند کرنے کا حکم دیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اکوسٹا کا پریس کارڈ معطل کیے جانے کے خلاف سی این این نے قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا جس پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد عدالت نے صحافی کا پریس کارڈ بحال کرنے کا حکم دیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جم اکوسٹا نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام ساتھیوں، صحافتی اداروں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

خاشقجی قتل، سترہ سعودی شہریوں کے خلاف نمائشی پابندیاں

یہ بھی پڑھیں

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

فرانس کے مشرقی علاقے کی ایک مسجد پر گاڑی سے حملہ کیا گیا ہے رشاٹوڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے