ممبئی: حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی دپیکا پڈوکون کے شادی کے دوپٹے پر لکھی عبارت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی نئی نویلی دلہن دپیکا پڈوکون نے دلہن کے روپ میں سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے، میڈیا پر دپیکا کے خوبصورت سرخ لہنگے، قیمتی انگوٹھی اورزیورات کے چرچے جاری ہیں تاہم دپیکا کے شادی کے دوپٹے پرلکھی سنہری عبارت نے سب کی توجہ کھینچ لی ہے۔ دپیکا کے دوپٹے پر ایک خوبصورت پیغام ’سدا سوبھا گیاوتی بھوا‘ لکھا ہے جس کا اردومیں مطلب سدا سہاگن رہو یعنی (کسی کو ہمیشہ کے لیے شادی شدہ رہنے کی دعا دینا اوربری چیزوں سے دور رہنا ہوتا ہے)۔ دپیکا سے قبل اس طرح کا خوبصورت پیغام کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے لباس پر نہیں لکھا گیا تھا لہٰذا اس عبارت نے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کھینچ لی۔

چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد

کراچی : چپ تعزیے کا مرکزی جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہوگیا، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چپ تعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا جو ایم اے جناح روڈ سے صدر، ایمپریس مارکیٹ اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پراپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے مقررہ راستوں پر پولیس اور رینجرز نے سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے ہیں۔ پولیس کے 3608 اہلکار اور رینجرز کے اہلکار بھی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

مرکزی جلوس سے قبل بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جلوس کی گزرگاہوں کو کلیئر قرار دیا۔ نمائش تا کھارادر ایم اے جناح روڈ اور ذیلی راستے کنٹینرز کی مدد سے بند کردیے گئے ہیں۔

جلوس کی گزرگاہ پر واقع بلند عمارتوں پر پولیس کمانڈوزتعینات ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی نگرانی کی جائے گی۔

ٹریفک کوسولجربازار، انکل سریا چوک سے نشتر روڈ موڑ ا جائے گا، ناظم آباد سے آنے والی ٹریفک کولسبیلہ سے نشترپارک، نشترروڈ موڑا جائے گا۔

عوام صدر اور ٹاور جانے کے لیے شاہراہ فیصل کے راستے کو ترجیح دیں۔ اس کے علاوہ دوسرا جلوس دوپہر ایک بجے قصر مسیب اولڈ رضویہ سوسائٹی ناظم آباد سے برآمد ہوگا اور لسبیلہ اور تین ہٹی سے براستہ سینٹرل جیل ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا

پاکستان کو قانون کے ذریعے چلانا ہے یا پھر سٹریٹ پاور کے ذریعے

 

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے