ہرارے: زمبابوے میں مسافر بس میں سلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک 20 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 550 کلو میٹر دور ڈسٹرکٹ گوندا میں مسافر بس سلنڈر پھٹنے کے باعث 42 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بس میں سوار مسافر کا گیس سلنڈر پھٹنے سے حادثہ رونما ہوا جبکہ پولیس نے 42 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حادثے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔ زمبابوے ریڈ کراس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں مکمل طور پر جلی ہوئی بس دکھائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، ہولناک حادثہ ہرارے سے چند کلو میٹر فاصلے پر پیش آیا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی زمبابوے کی قومی شاہراہ پر خطرناک حادثے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

زمبابوے، مسافر بس میں سلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک

ہرارے: زمبابوے میں مسافر بس میں سلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک 20 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 550 کلو میٹر دور ڈسٹرکٹ گوندا میں مسافر بس سلنڈر پھٹنے کے باعث 42 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق بس میں سوار مسافر کا گیس سلنڈر پھٹنے سے حادثہ رونما ہوا جبکہ پولیس نے 42 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

حادثے میں ہلاک و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔

زمبابوے ریڈ کراس کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں مکمل طور پر جلی ہوئی بس دکھائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، ہولناک حادثہ ہرارے سے چند کلو میٹر فاصلے پر پیش آیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی زمبابوے کی قومی شاہراہ پر خطرناک حادثے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

شمالی کوریا کا جدید ترین ہتھیار کا تجربہ

یہ بھی پڑھیں

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

فرانس کے مشرقی علاقے کی ایک مسجد پر گاڑی سے حملہ کیا گیا ہے رشاٹوڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے