سلمان خان کی بہن ارپتا کی ملازمہ نے گھر کا صفایا کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں ڈھائی لاکھ نقدی ، زیورات اور فیشن ملبوسات چوری کرلی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بہن ارپتا خان شوہر کے ساتھ سیرو سیاحت کی غرض سے کچھ روز کے لیے ممبئی سے باہر گئی تھیں کہ ان کی غیر موجودگی میں گھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کرتے ہوئے ڈھائی لاکھ روپے نقد کے علاوہ قیمتی زیورات اور ملبوسات لے اڑی۔

ارپتا کو گھر میں ہونے والی اس واردات کا اس وقت علم ہوا جب وہ چھٹیاں گزارنے کے بعد گھر واپس آئیں، انہوں نے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا ہے جس کے بعد پولیس نے ملازمہ کی تلاش شروع کردی ہے تاہم اب تک ملازمہ کو حراست میں نہیں لیا جاسکا۔

واضح رہے کہ ارپتا خان سلمان خان کی حقیقی بہن نہیں، انہیں دبنگ خان کے والد نے سڑک پر بے آسرا دیکھ کر گود لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

انوشکا نے بولی وڈ کو خیرباد کہہ دیا؟

انوشکا نے بولی وڈ کو خیرباد کہہ دیا ؟

انوشکا شرما آخری فلم زیرو میں نظر آئی تھیں، جس کی ناکامی کے بعد سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے