نیوزی لینڈ نے, پاکستان کے, خلاف ٹاس جیت کر پہلے, بیٹنگ کرنے, کا, فیصلہ
ABU DHABI, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 17: Mohammad Abbas of Pakistan reacts during day two of the Second Test match between Australia and Pakistan at Sheikh Zayed stadium on October 17, 2018 in Abu Dhabi, United Arab Emirates. (Photo by Francois Nel/Getty Images)

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

ابو ظہبی: تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد اس کی پہلی اننگز جاری ہے

نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر قبل تک اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے تھے۔
کپتان کین ولیم سن ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد محتاط انداز میں کھیل رہے ہیں اور اپنی نصف سنچری سکور کر چکے ہیں۔
محمد عباس ایک بار پھر پاکستان کو اہم موقع پر وکٹ دلانے میں کامیاب ہوئے، جب انھوں نے ہینری نکولز کو 28 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔ نکولز اور ولیم سن نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 72 رنز بنائے۔
پاکستانی بولرز نے پہلے ٹیسٹ میچ کا اچھا آغاز کیا اور نیوز لینڈ کے ٹاپ آرڈر کو کریز پر سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔
نیوزی لینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 39 کے مجموعی سکور پر ہی گر گئی تھیں۔ اب تک یاسر شاہ نے دو جبکہ محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔
ایک بار پھر پاکستان کو سٹار فاسٹ بولر محمد عباس نے ہی ابتدائی کامیابی دلائی جب صرف 20 کے مجموعی سکور پر اوپنر جیت راول کو سات کے انفرادی سکور پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کروا دیا۔
اس کے بعد مہمان ٹیم کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب کپتان سرفراز احمد نے یاسر شاہ کو بولنگ کو موقع دیا اور انھوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں ٹام لیتھم کو 13 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کیا۔
بعد میں آنے والے نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر بھی زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے اور یاسر شاہ ہی کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے، انھوں نے صرف دو رنز بنائے۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دو سپنرز یاسر شاہ، بلال آصف اور دو ہی فاسٹ بولرز محمد عباس اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان اس دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ہی ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی گئیت جس میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں تین صفر سے شکست دی جبکہ ون ڈے سیریز ایک، ایک میچ سے برابر رہی۔۔

یہ بھی پڑھیں

خطرناک فاسٹ بولرز کی فہرست میں حسن علی بھی شامل

خطرناک فاسٹ بولرز کی فہرست میں حسن علی بھی شامل

لندن: ورلڈ کپ میں بلے بازوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے خطرناک فاسٹ بولرز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے