سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیرشرجیل میمن کی درخواست ضمانت عدم پیروی کی بنا پر خارج کردی۔

شرجیل انعام میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائرکی تھی، جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ وہ ملک میں آکرکیسزکا سامنا کرنا چاہتے ہیں، اس لئے عدالت ان کی عبوری ضمانت منظورکرے تاہم ان کے وکیل کی جانب سے مقدمے کی عدم پیروی کے باعث عدالت عالیہ نے درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن ان دنوں دبئی میں ہیں اوران پرصوبائی وزارت اطلاعات میں اشتہارات کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

قائم علی شاہ کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما کی ضمانت 29 اگست تک کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے