تین دن بعد کراچی, کے تمام فٹ پاتھ, کے, حوالے سے, آپریشن ,کریں گے

تین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے

کراچی: میئروسیم اخترنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہرسے تجاوزات ہٹارہے ہیں، ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کرنا چاہتے

سپریم کورٹ کے آرڈرپرکارروائی کریں گے، جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے انہیں ساتھ لے کرچلیں گے اورمیں اکیلا نہیں ہوں سپریم کورٹ، رینجرز، پولیسسمیت ادارے ہمارے ساتھ ہیں۔
میئرکراچی نے کہا کہ تین دن بعد کراچی کے تمام فٹ پاتھ کے حوالے سے آپریشن کریں گے، پارکوں پرجو تجاوزات اور کاروبار کررہے ہیں وہ ہٹوائیں گے، چھجے جو نکالے ہوئے ہیں وہ ختم ہونے چاہیے جب کہ کے ایم سی کی تمام سڑکوں سے تجاوزات ختم کریں گے۔
وسیم اخترنے کہا کہ ٹریڈرزایسوسی ایشن ہمارے ساتھ تعاون کریں، ملبہ فروخت نہیں کیا گیا ڈمب کیا گیا، کیبل آپریٹرزاپنی تمام تاریں انڈر گراونڈ کرلیں جس کی ڈیڈ لائن پہلے ہی دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی: صفائی کے 20 دن میں 48 ہزار ٹن کچرا نالوں سے صاف کیا گیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے