اسلام آباد سے سی ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان گزشتہ روز لاپتا

اسلام آباد: پولیس کے مطابق اسلام آباد سے سی ڈی اے کا ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان گزشتہ روز لاپتا ہوئے، وہ میلو ڈی میں سی ڈی اے دفتر گئے تھے

ان کا کہنا تھا کہ ایاز خان نے گزشتہ رات اپنے گھر فون کیا کہ لیٹ آؤں گا لیکن گھر نہیں لوٹے۔
پولیس ذرائع کے مطابق میلو ڈی کے گرد نصب سیف سٹی کے کیمرے بھی خراب ہیں، جس کی وجہ سے ان کی مذکورہ علاقے میں نقل حرکت کے حوالے سے تفصیلات حاصل نہیں کی جاسکتیں۔
ادھر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو درخواست موصول ہوگئی ہے، گمشدگی کی درخواست پر رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
بعد ازاں سی ڈی اے افسر کی گمشدگی پر تھانہ آبپارہ میں باقاعدہ درخواست دے دی گئی، جو ان کے برادر نسبتی حسن کی جانب سے دی گئی تھی۔
درخواست میں پولیس کو بتایا گیا کہ بہنوئی ایاز خان گھر سے جی سکس میں قائم سی ڈی اے دفتر گئے تھے اور ایاز خان رات 8 بجے تک اپنی اہلیہ سے رابطے میں تھے اور جلد گھر آنے کا بتایا تھا۔
درخواست میں بتایا گیا کہ رات 8 بجے کے بعد ایاز خان کے دونوں موبائل نمبر اچانک بند ہو گئے، بعد ازاں اہل خانہ سی ڈی اے آفس سیکٹر جی 6 گئے تو ایاز خان کی گاڑی وہاں موجود تھی لیکن وہ دفتر میں موجود نہیں تھے۔
پولیس کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز سے اب تک ایاز خان نہ ہی گھر واپس آئے اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویزکی مخالف کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے