لندن:تیر کے حملے میں زخمی ہونے والی حاملہ خاتون بچے کو جنم دے کر چل بسی

لندن:تیر کے حملے میں زخمی ہونے والی حاملہ خاتون بچے کو جنم دے کر چل بسی

برطانوی دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے الفورڈ میں تیر کے حملے میں زخمی ہونے والی حاملہ خاتون ثناء محمد بچے کی پیدائش کے بعد جاں بحق ہوگئیں۔

خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تیر خاتون کے معدے میں پیوست تھا۔

ثناء محمد 8 ماہ کی حاملہ تھیں اور لندن میں 5 بچوں اور اپنے دوسرے شوہر امتیاز محمد کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

زخمی حاملہ خاتون کا اسپتال میں آپریشن کرکے بچے کو بچالیا گیا لیکن وہ بچے کی پیدائش کے بعد جانبر نہ ہوسکیں۔

پولیس کے مطابق نوزائیدہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ثناء محمد کے قتل کے جرم میں اس کے 50 سالہ سابق شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے جسے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یورپی پارلیمینٹ کا سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں

ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں بغیر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تبدیل کردیا جائے گا

ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں بغیر ڈرائیونگ ٹیسٹ کے تبدیل کردیا جائے گا

ریاض: سعودی ٹریفک اتھارٹی نے ڈرائیونگ پرمٹ کو لائسنس میں تبدیل کرنے کے طریقہ کار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے