,پنجاب اسمبلی ,میں ,سینیٹ, کی ,دونوں, نشستیں, تحریک انصاف, نے, جیت, لیں

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں

لاہور: پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی دونوں نشستیں تحریک انصاف نے جیت لیں۔

سینیٹ کی 2 نشستوں کے لیے پنجاب اسمبلی میں پولنگ کچھ تاخیر سے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔

پولنگ کے دوران اپوزیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 173 ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں مسلم لیگ (ن) کے 166 اور پیپلزپارٹی کے 7 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 179 اور اتحادی (ق) لیگ کے 10 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

(ن) لیگ کے سہیل شوکت بٹ اور پی ٹی آئی کے اویس دریشک بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کرسکے۔

وزیر دفاع کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات، وزیراعظم کا پیغام پہنچایا

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ولید اقبال 184 اور سیمی ایزدی 183 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مد مقابل (ن) لیگ کے سعود مجید کو 176 اور سائرہ افضل کو 175 ووٹ ملے۔

اس طرح پاکستان تحریک انصاف کے دونوں ارکان سینیٹ کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔

یہ دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے ہارون اختر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو ناابل قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بہت جلد, اسلام آباد, کی طرف, لانگ مارچ کریں, گے

بہت جلد اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے

چکوال: مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قوم کو نااہل ٹولے سے نجات دلانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے